آپ کی کمپنی Hour of Code کے ساتھ کیسے مشغول ہو سکتی ہے

آور آف کوڈ ایک گھنٹے پر مبنی کمپیوٹر سائنس کا تعارف ہے، جو کہ اس بات کو ظاہر کرنے کے لیے تفریحی ٹیوٹوریلز استعمال کرتا ہے کہ کوئی بھی شخص بنیادی چیزیں سیکھ سکتا ہے۔ اس سال ہم کوڈنگ کے ان مواقعوں کی پیشکش کرتے ہوئے آور آف کوڈ کو نئی بلندیوں تک پہنچا رہے ہیں جو کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور غیر AI عناصر دونوں پر مبنی ہیں۔

آپ کی تمام کوششیں نسلی اور علاقائی طور پر پس ماندہ گروہوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں اور طلباء کے کمپیوٹر سائنس کے متعلق نظریے اور ان کی اپنی صلاحیت پر ایک گہرا اثر ڈال سکتی ہیں۔


1

اپنے ملازمین کو متاثر کریں

تمام عملے کی میٹنگ میں یا تمام ملازمین کو بذریعہ ای میل یہ ویڈیو شیئر کریں تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ آپ جیسی کمپنیاں آور آف کوڈ کے ذریعے تمام اسکولز میں سارے طلباء کو کمپیوٹر سائنس کی تعلیم دینے کی عالمی تحریک پر ایک گہرا اثر ڈال سکتی ہیں۔

Before Hour of Code

2

ملازمین کو رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی ترغیب دیں

آور آف کوڈ میں شرکت کرنے کا سب سے کارآمد طریقہ مقامی کلاس روم میں، بالمشافہ یا ورچوئل طریقے سے، رضاکارانہ طور پر کام کرنا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ، رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے لیے آپ کا انجینئر یا تکنیکی شعبے سے منسلک ہونا ضروری نہیں۔ آپ اپنا پیشہ ورانہ تجربہ شیئر کر سکتے یا اپنی زندگی پر کمپیوٹر سائنس یا ٹیکنالوجی کے اثر انداز ہونے کو شیئر کر کے طلباء کو ایک مفید تجربہ فراہم کر سکتے ہیں۔ مزید جاننے میں معاونت کرنے کے لیے اپنے ملازمین کو رضاکارانہ گائیڈ سے متعارف کروائیں۔

See volunteer guide
3

اندرونی ایونٹ کا منصوبہ بنائیں

آور آف کوڈ صرف K-12 طلباء کے لیے ہی نہیں بلکہ ہر عمر اور مہارت کی ہر سطح پر سیکھنے والے افراد کے لیے ہے۔ تمام ملازمین کے لیے آور آف کوڈ ایونٹ کو ہوسٹ کرنے کی غرض سے اپنی کمپنی کی ایونٹس کی ٹیم سے مربوط ہوں۔

پیشگی منصوبہ بنائیں اور پہلے سے اپنا ایونٹ رجسٹر کریں۔ جب آپ رجسٹر کرتے ہیں، تو آپ کو کامیاب آور آف کوڈ کی میزبانی کے لیے خبروں اور تجاویز کی حامل مددگار ای میلز موصول ہوتی ہیں۔ آپ کو بھی نقشے پر ڈالیں۔ ہماری واضح طورپر نظر آنے والی اجتماعی کوششیں کمپیوٹر سائنس کی تحریک کی جانب عالمی عزم کی وضاحت کرتی ہیں، جو کہ خاطر خواہ تبدیلی کے لیے تحریک قائم کرنے میں مدد دیں گی۔

Register your event
4

Choose your activities

اس سال، آور آف کوڈ کا موضوع مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور اس کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیتیں ہیں۔ چاہے وہ نئی ایپس اور الگورتھم کوڈنگ ہو، انوکھا آرٹ تیار کرنا ہو، یا ہمیں رقص کرنے کے لئے کوریوگرافی تیارکرنی ہو، اے آئی ان تمام مہارتوں کے لئے تازہ مواقع کھول رہا ہے۔ ایک کوڈنگ سرگرمی مکمل کر کے اور اے آئی کے بارے میں سیکھ کر اس سال کو خصوصی بنائیں۔

Day of Hour of Code

First, explore hundreds of coding activities and choose one based on your group's age, experience, interests and more. These select activities feature artificial intelligence as a key topic or lesson.

پھر، AI کے متعلق سب کچھ جانیں۔ ملازمین فیلڈ کے ماہرین پر مبنی مختصر ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

5

1. اس بات کوعام کریں

اپنے ایونٹ کے بعد، اپنے ملازمین کو تکمیل کے تخصیص کردہ سرٹیفکیٹس کے ساتھ مبارکباد دیں۔ اپنے آور آف کوڈ ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کریں اور #HourOfCode اور @codeorg استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر سائنس کی تحریک کی معاونت کرنے کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کریں۔

سرٹیفیکیٹ پرنٹ کریں
6

Beyond Hour of Code

کمپیوٹر سائنس صرف آور آف کوڈ تک ہی محدود نہیں! اگرچہ 90% فیصد والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے کمپیوٹر سائنس سیکھیں، تاہم اکثر اسکولز اب بھی یہ نہیں پڑھاتے اور ملازمتوں کے سینکڑوں مواقعوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جاتا۔ اپنے علاقے کے اندر زیادہ سے زیادہ اسکولز میں کمپیوٹر سائنس کو متعارف کروانے کا طریقہ کار سیکھیں اور کمپیوٹر سائنس کو گریجویشن کے لیے ضروری قرار دینے کی حمایت کریں۔

After Hour of Code

Become an advocate

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

View more FAQs
میری کمپنی آور آف کوڈ ایونٹ کی میزبانی کب کر سکتی ہے؟

دنیا بھر کے لوگ جدید ترین ٹیوٹوریلز اور سرگرمیوں کے ریلیز ہونے پر CS کے تعلیمی ہفتے (1 اکتوبر - 18 دسمبر) کے دوران آور آف کوڈ کے جشن میں شامل ہو سکتے ہیں۔ لیکن آپ سال کے کسی بھی دن آور آف کوڈ کر سکتے ہیں!

آور آف کوڈ کے دیگر ذرائع

Promotional Resources

Find all the resources you need—print and digital—to bring attention to your Hour of Code.

Discover Activities

Explore a wide selection of one-hour tutorials designed for all ages in over 45 languages.

کیسے شامل ہوں

آور آف کوڈ کو مشہور کرنے میں مدد کریں! اپنی کمیونٹی کو شامل کرنے کے طریقہ کار دریافت کریں۔