اکثر پوچھے گئے سوالات

آور-آف-کوڈ کیا ہے؟

Hour of Code کا قیام کمپیوٹر سائنس کے ایک گھنٹہ تعارف کے طور پر شروع ہوا، جسے "کوڈ" کو لوگوں کے سامنے واضح کرنے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ کوئی بھی اس کی بنیادات کو سیکھ سکتا ہے، اور کمپیوٹر سائنس کے میدان میں حصہ لینے والوں کی تعداد بڑھا سکتا ہے. اس کے بعد سے، یہ 1 گھنٹہ کوڈنگ کی سرگرمیوں سے شروع ہو کر یہ کئی قسم کی کمیونٹیز تک وسیع ہو گیا ہے اور اب یہ دنیا بھرمیں کمپیوٹر سائنس کے جشن طور پر پھیل گیا ہے. سبق اور سرگرمیاں چیک کریں. ‌اصلی زندگی کی سطح پر چلنے والی اس تحریک کو 400 شراکت داروں اور دنیا بھر میں 200،000 تعلیم دہندگان کی حمایت حاصل ہے۔

آور-آف-کوڈ کب ہوتا ہے؟

Hour of Code ہر سال کمپوٹر سائنس کے ہفتے Computer Science Education Week کے دوران منعقد ہوتا ہے. 2022 کے لئے کمپیوٹر سائنس کا ہفتہ 1 اکتوبر - 18 دسمبر کو ہو گا، لیکن آپ پورا سال آور آف کوڈ منعقد کر سکتے ہیں. کمپیوٹر سائنس کا ہفتہ ہر سال کمپیوٹر کے پیشرو ایڈمرل گریس مرے ہاپر کی یوم پیدائش (9 دسمبر 1906) پر سالانہ منعقد کیا جاتا ہے.

کمپیوٹر سائنس کیوں؟

ہر طالب علم کو کمپیوٹر سائنس سیکھنے کا موقع ہونا چاہیے. یہ مسائل حل کرنے، منطق اور تخلیقی قوت کو نشوونما دیتا ہے. ابتدائي عمر میں آغاز کرنے سے طلباء کے پاس 21 صدی کے کسی بھی کیریئرپاتھ میں کامیابی کی بنیاد ہو گی. مزید شماریات here ملاحظہ کریں.

میں کس طرح آور-آف-کوڈ میں حصہ لوں؟

منصوبہ بندی یہاں شروع کریں ہمارے رہنمائی درسوں کا جائزہ لے کر. آپ اپنے سکول یا کمیونٹی میں Hour of Code کا انعقاد کر سکتے ہیں — جیسے کسی فوق نصابی کلب، غیرانتفاعی تنظیم یا دفتر میں۔ یا جب اکتوبر 1 آئے تو خود ہی اسے آزمائیں۔

آور-آف-کوڈ پروگرام کے پس منظر میں کون ہے؟

Hour of Code کا انعقاد Hour of Code اور Computer Science Education Week [مشاورتی اور نظرثانی کی کمیٹیوں]/pk/partnersکی جانب سے شراکت کے ایک بے مثال اتحاد کے ہمراہ کیا جاتا ہے جو Hour of Code کی حمایت میں اکھٹے ہوئے ہیں — بشمول مائیکروسافٹ، ایپل، ایمازان، بوائز اینڈ گرلز کلب آف امریکہ اور کالج بورڈ کے.

میں کوڈنگ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ کیا اس کے باوجود میں ایونٹ کو ھوسٹ کرسکتا ہوں؟

ظاہر ہے کہ Hour of Code کی سرگرمیاں خود رہنمائی ہوتیں ہیں. آپ نے بس اتنا کرنا ہوتا ہے کہ ہمارے موجود ٹیٹوریئلز آزمائیں، مرضی کا ٹیٹوریئل چنیں، اورگھنٹہ چنیں — باقی کام ہم کر لیتے ہیں۔ ہمارے پاس ہر عمر اور تجربہ کے طلباء، کنڈرگارڈن سے اوپر، کے لئے انتخابات ہیں۔ اپنے ایونٹ کا منصوبہ بنانے کے لئے دیکھیں رہنمائی کتابچہ

میں اپنے طالب علموں کے لئے کیا آلات استعمال کروں؟

Code.org کے ٹیوٹوریل سارے ڈیواسز اور براؤزرز پر چلتے ہیں. آپ Code.org کے درس کے لئے ٹیکنالوجی ضرورت کے بارے میں یہاں here%{codeorg_url}/educate/it جان سکتے ہیں. Code.org کے باہر ٹیوٹوریلز کے لئے ٹیک احتیاجات %{partner_url}/learn پر درسوں کے خصوصی تعارف میں مل سکتیں ہیں۔ یاد رہے کہ اگر آپ کا سکول آپ کو ٹیوٹوریلز کرنے کے سہولیات نہیں دے سکتا تو ہم آفلائن سرگرمیاں بھی پیش کرتے ہیں۔

کیا مجھے ہر حصہ لینے والے کے لیے کمپیوٹرز کی ضرورت ہوگی؟

نہیں۔ ہمارے پاس آور آف کوڈ ٹیوٹوریلز ہیں جو پی سی، اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس پر ہو سکتیں ہیں اور کچھ میں کمپیوٹر کی ضرورت ہی نہیں ہوتی! آپ جہاں بھی ہوں، جو کچھ بھی پاس ہے، آپ شامل ہوسکتے ہیں۔

_یہ ہیں کچھ اختیارات: _

  • جوڑوں میں کام تحقیق سے معلوم ہے کہ طلباء [جوڑی پروگرامنگ] کے ذریعے بہترین سیکھتے ہیں (https://www.youtube.com/watch?v=vgkahOzFsummaryQ)، جب وہ ایک ہی کمپیوٹر پر ساتھ کام کریں. طلبا کو جوڑے بنانے کی ترغیب دیں۔
  • ** پروجیکٹراستعمال کریں۔** اگر آپ کے پاس ویب سے منسلک کمپیوٹر کے لئے پروجیکٹر ہے تو آپ کا پورا گروپ مل کر آور آف کوڈ کرسکتا ہے۔ ایک ساتھ ویڈیو کے حصے دیکھیں اور باری باری پہیلیاں حل کریں یا سوالوں کے جواب دیں.
  • ** کمپیوٹر کے بغیر کام کریں.** ہم ایسے سبق پیش کرتے ہیں [جن میں کمپیوٹر کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی) (/pk/learn?platform=no-computers)۔
میں Pakistan میں ہوں۔ میں انٹرنیشنل سطح پر کیسے شرکت کروں؟

دنیا میں کہیں بھی، کوئی بھی، آورآف کوڈ کا ایونٹ منظم کروا سکتا ہے۔ گزشتہ سال، دنیا بھر کے اسٹوڈینٹس نے آورآف کوڈ کے لیے باہم مل کر شمولیت اختیار کی۔ مزید جانیئے یہاں۔

میں آور-آف-کوڈ کا ایک ٹیٹوریئل کیسے بنا سکتا ہوں؟

اگر آپ ٹیوٹوریل پارٹنر بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہمارے رہنما خطوط اور ہدایات دیکھیں. ہم متعدد دلچسپ آپشنز کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں، لیکن بنیادی مقصد کمپیوٹر سائنس میں نئے آنے والے طلباء اور اساتذہ کے لئے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

کیا اسٹوڈینٹس کو کوئی اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے لاگ-آن ہونے کی ضرورت ہے؟

نہیں۔ Hour of Code کو آزمانے کے لئے طلبا کے لئے قطعی طور پر کسی سائن اپ یا لاگ ان کی ضرورت نہیں ہے۔ بیشتر فالو آن کورسز میں طلباء کی ترقی کو محفوظ کرنے کے لئے اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نیز، آور آف کوڈ کیلئے سائن اپ کرنے سے کوڈ اسٹوڈیو میں اکاؤنٹ خود بخود نہیں بنتا۔ اگر آپ اپنے طلباء کے لئے اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں تو براہ کرم ان instructions کی پیروی کریں۔

میں اپنے طالب علموں کے لئے سرٹیفکیٹ کہاں سے پرنٹ کرسکتا ہوں؟

Go to our certificates page where you can print certificates for your entire class ahead of time.

ہائی اسکول اسٹوڈینٹس کی حیثیت سے مجھے کونسی ایکٹیویٹی اختیار کرنا چاہیے؟

ہمارے Star Wars اور Minecraft کے سبق ہائی سکول طلباء کے لئے بہتریں ہیں، خصوصا اسٹار وار کا جاوا اسکرپٹ ورژن اور دونوں اسباق میں آزاد کھیلنے کے لیول. متبادلاً، ہماری تجویز ہے کہ آغاز میں آپ شروعات کرنے والوں کے اسباق %{partner_url}/learn آزمائیں، جیسے Angry Birds یا Anna and Elsa کے ٹیوٹوریل. ایک ہائی سکول طالب علم ان میں سے ایک کو 30 منٹ میں مکمل کرنے کے قابل ہونا چاہئے اور اس کے بعد جاوا اسکرپٹ میں مزید ایڈوانس ٹیوٹوریل آزما سکتا ہے، جیسے Khan Academy یا CodeHS پر.

آپ کس طرح آور-آف-کوڈ کو شمار کرتے ہیں؟

Hour of Code کا ٹریکر استعمال کی قطعی پیمائش نہیں ہے۔ آور آف کوڈ میں شرکت سے باخبر رہنے کے وقت ہم طلباء کی انوکھی شناختوں کی کامل گنتی نہیں کرتے، خصوصاً اس لئے کہ ہم طلباء پر لازم نہیں کرتے کہ وہ ضرور لاگ ان یا رجسٹر کریں۔ نتیجتاً، ہماری گنتی بیک وقت زیادہ اور کم دونوں ہوتی ہے. تمام تفصیلات [here](%{codeorg_url}/loc) پڑھیں.

میں نقشے پر اپنے ڈاٹ کیوں نہیں دیکھ سکتا؟

ہمیں افسوس ہے کہ آپ آپنا ایونٹ Hour of Code کے نقشے پر نہیں دیکھ پا رہے۔ کیونکہ دسیوں ہزار منتظمین سائن اپ کرتے ہیں، نقشہ ڈیٹا جمع کر کے متعدد ایونٹس کو ایک ہی نقطہ پر ظاہر کرتا ہے۔ اگر آپ نقشے کے نیچے لنک پر ایونٹس کے صفحہ پر کلک کریں تو آپ کو ریاست کے لحاظ سے تمام واقعات کی فہرست آ جائے گی اور آپ اپنے واقعے کو وہاں درج پائیں گے۔ اضافاً، چونکہ ہزاروں افراد آور آف کوڈ کے لئے سائن اپ کرتے ہیں، نقشہ اور ایونٹ کی فہرست اپ ڈیٹ ہونے میں عموماً 48 گھنٹے لگتے ہیں۔ کچھ دن بعد دوبارہ چیک کریں!

ایک گھنٹہ میں کس طرح سیکھ سکتا ہے؟

Hour of Code کا ہدف کسی کو ایک گھنٹے میں ماہر کمپیوٹر سائنسدان بنانا نہیں ہے۔ ایک گھنٹہ صرف یہ جاننے کے لئے کافی ہوتا ہے کہ کمپیوٹر سائنس تفریحی اور تخلیقی ہے، جو پس منظر سے قطع نظر ہر عمر کے تمام طلباء کے لئے قابل رسائی ہے۔ اس مہم کی کامیابی کی پیمائش یہ نہیں کہ طلباء کتنا CS سیکھا - کامیابی کی عکاسی صنفی، نسلی، اور سماجی و معاشی گروہوں کے وسیع پیمانے پر شرکت سے ہوتی ہے، اور اس کے نتیجے میں ہر گریڈ کے لیول پر CS کورسز میں اندراج اور شرکت میں نظر آنے والا اضافہ ہے۔ شریک لاکھوں اساتذہ اور طلباء ایک گھنٹہ سے آگے جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں - اور جا کر پورا دن یا ہفتہ یا اس سے زیادہ عرصہ سیکھنے لگے ہیں، اور بہت سارے طلباء نتیجے میں پورے کورس (یا یہاں تک کہ کالج میجر) میں داخلہ لیا ہے۔

طلباء کے علاوہ، ایک اور "سیکھنے والا" وہ معلم ہے جو ایک گھنٹہ کے بعد یہ اعتماد حاصل کر لیتا ہے کہ وہ کمپیوٹر سائنس پڑھا سکتا ہے حالانکہ ان کے پاس کمپیوٹر سائنس کی کالج ڈگری نہیں یا کمپیوٹر سائنسدان نہیں. ہزاروں اساتذہ کمپیوٹر سائنس کے مزید حصول کا فیصلہ کر چکے ہیں، جو پیشہ ورانہ ترقی کی سعی کرتے ہیں یا تعقیبی کورس پیش کرتے ہیں. اور اس کا اطلاق اسکول کے منتظمین پر بھی ہوتا ہے، جنھیں احساس ہے کہ ان کے طلباء کمپیوٹر سائنس چاہتے ہیں اور ان اساتذہ اسے پڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

سب سے بڑھ کر، سب شرکا ایک گھنٹہ میں یہ سیکھ جاتے ہیں کہ وہ یہ سب کر گزرنے کے قابل ہیں.

قیامت کے بعد میں کیسے سیکھ سکتا ہوں

کوئی بھی وقت کسی بھی وقت آور آف کوڈ کی میزبانی کرسکتا ہے۔ ٹیوٹوریل سال بھر دستیاب رہتے ہیں۔ یہ توقع بجا ہے کہ ہمارے تمام اسباق اور نصاب ہماری سائٹ پر مستقل طور پر دستیاب ہوں گے۔ براہ کرم ہمارے وسائل پر جا کر ایونٹ منعقد کرنے کی راہنمائی اور دیگر وسائل حاصل کریں تاکہ آپ کا آور آف کوڈ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہو۔

I found a bug in an Hour of Code activity! What should I do?

Oh no! If you've come across a bug in an Hour of Code activity - first check the URL for the activity you are on. If the URL starts with studio.code.org, our Code.org Support team can help! Click the question mark icon in the upper right corner of your screen, then select "Report a problem" from the dropdown menu.

If the URL does not start with studio.code.org, you are likely working on a third party activity and will need to reach out to that company's support team for further assistance.